03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قضاء عمری کی نمازسےمتعلق ایک روایت کی حقیقت
83739حدیث سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

ظہر سے پہلے چاررکعت نماز قضائے عمری کی نیت سے پڑھے، نیت کرتاہوں تاکہ ادا کروں چار رکعت کہ کفایت کریں ان نمازوں کو جو مجھ سے فوت ہوچکی ہیں۔ ہر رکعت میں بعد از فاتحہ ایک بار آیت الکرسی پڑھے ، پھر انا اعطیناک الکوثر پندرہ دفعہ پڑھے۔ بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ یہ نماز چالیس سال کے قضاء نمازوں کے لیے کفایت کرے گی۔ اس کی کیاحقیقت ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اس نماز کی بھی کوئی حقیقت نہیں اور بی بی فاطمہ کی طرف اس روایت کی نسبت بھی درست نہیں،بلکہ یہ منگھڑت روایت ہے علامہ عبد الحی لکھنوی رحمہ اللہ تعالی نے اپنے رسالہ "ردع الاخوان عن محدثات آخر جمعۃ رمضان" میں اس قسم کی متعدد روایات کو نقل فرماکر ان کی کلی تردید فرمائی ہے اور لکھا ہے اس قسم کی نماز کی کوئی شرعی حیثیت نہیں۔

حوالہ جات

۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

 ۲ذیقعدہ۱۴۴۵ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب