| 83766 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
پہلی بیوی جوزندہ ہے اس کے دوبیٹے کہتے ہیں کہ ہم اس زمین کی قیمت میں سے مرحوم کی وفات پانے والی اہلیہ کاحصہ نہیں دیں گے،سوال یہ معلوم کرناہے کیاان کاحصہ اس میں نہیں ہے؟مرحومہ کاانتقال شوہرکے انتقال کے بعدہواہے،کیایہ بات ان کی درست ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مرحوم کے انتقال کےوقت جتنے ورثہ زندہ تھے ان سب کامرحوم کے ترکہ میں حصہ ہے،صورت مسؤلہ میں مرحومہ شوہرکے انتقال کے وقت زندہ تھی،اس لیے مرحومہ کا بھی مذکورہ زمین میں حصہ ہے جوان کے ترکہ میں شامل ہوکران کے ورثہ میں تقسیم ہوگا۔
حوالہ جات
۔۔۔
محمد اویس
دارالافتاء جامعة الرشید کراچی
۴/ذی قعدہ ۱۴۴۵ ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اویس صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


