| 83897 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
مختلف مد میں ملنے والے رقوم میں سٹاف پراویڈنٹ فنڈ(Staff Provident Fund) شامل ہے،
سٹاف پراویڈنٹ فنڈ: مبلغ/1981165
اس میں میراث جاری ہوگی؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
" سٹاف پراویڈنٹ فنڈ" جو ادارےکی طرف سےحاصل ہوتاہے، اس میں تین قسم کی رقمیں شامل ہوتی ہیں ، (1)اصل رقم جوتنخواہ سےکاٹی گئی (2)محکمہ کی طرف سےتبرع کی ہوئی رقم (3)اضافی رقم ۔
پہلی دورقمیں توملازم یااس کےورثاءکےلیےلیناجائزہے البتہ اگرتیسری رقم سودکی ہے(مثلابینک میں رکھواکراس پرسودلیا یا"ڈیفنس سرٹیفکیٹ"خریدکریاعام ڈپازٹ سرٹیفکیٹ لےکر اس پرسودلیا)وہ حاصل نہیں کرنا چاہیے۔ اگر کوئی حاصل کرلےتو ثواب کی نیت کیےبغیر صدقہ کردینا چاہیے۔ اور اگرسودکی رقم نہیں ہےبلکہ جائز طریقےسےنفع حاصل ہواہےتواسےلیناجائزہے۔ ملازم کی وفات کےبعد" پراویڈنٹ فنڈ"کسی ایک وارث کونہیں دیاجاسکتا،بلکہ پراویڈنٹ فنڈسمیت مرحوم کےکل ترکہ میں تمام ورثاءاپنےاپنےحصےکےبقدرشریک ہوں گے۔
حوالہ جات
.
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
13/ذیقعدہ1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


