84084 | سود اور جوے کے مسائل | انشورنس کے احکام |
سوال
تکافل کیا ہے؟اورشریعت میں اس کا کیاحکم ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
تکافل مروجہ انشورنس کےشرعی متبادل کےطور پربعض اہل علم کی طرف سے پیش کیا گیا ہے،جو بنیادی طور پر تبرع(غیر مشروط چندہ) کی بنیاد پر تھا،لیکن بعض اشکالات ومجبوریوں کے تناظر میں اصلاحات کےبعدوقف اورمضاربت کے اصولوں پرکام کرتاہے،البتہ بعض علمی وانتظامی تحفظات کے پیش نظر اس بارے میں ہمارےادارےکی رائےتا حال توقف کی ہے۔
حوالہ جات
۔۔۔۔۔
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۱۳ذیقعدہ۱۴۴۵ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نواب الدین | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |