03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
فرض نمازیں بیٹھ کرادا کرنے کا حکم
83905نماز کا بیانمریض کی نماز کا بیان

سوال

میں باضابطہ نمازیں ادا کرتا رہا لیکن اب عمر کی وجہ سے (عمر ۸۵ سال ہے) بہت مشکل محسوس کرتا ہوں،وقت کی نماز بھی بہت مشکل سے ادا کرتا ہوں،کیا نمازیں بیٹھ کر ادا کرسکتا ہوں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جو شخص کسی بیماری کی وجہ سے نماز میں اٹھنے بیٹھنے پر قادر نہ ہو،یعنی  اٹھنے بیٹھنےکے ساتھ نماز پڑھنے کی صورت میں اس کی بیماری میں اضافے کا یا صحت یاب ہونے میں تاخیرہونے کا ، یا ناقابلِ برداشت تکلیف کا غالب گمان ہو، تو ان صورتوں میں بیٹھ کرنماز پڑھنا جائز ہے،البتہ قابلِ برداشت اور معمولی درد یا کسی موہوم تکلیف کی وجہ سے فرض نماز میں قیام کو ترک کردینا اور بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز نہیں،البتہ اگر آپ فرض نماز میں مکمل قیام پر تو قادر نہیں، لیکن کچھ دیر کھڑے ہوسکتےہیں،تو آپ کے لیے اُتنی دیر کھڑا ہونا فرض ہے، اگر چہ کسی چیز کا سہارا لے کر کھڑا ہونا پڑے، اس کے بعد بقیہ نماز زمین پر بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے۔

حوالہ جات

 (الدر المختار،کتاب الصلاۃ:1/445)

 (ومنها القيام)….. (في فرض) وملحق به كنذر وسنة فجر في الأصح (لقادر عليه) وعلى السجود.

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 95)

 (من تعذر عليه القيام) أي كله (لمرض) حقيقي وحده أن يلحقه بالقيام ضرر به يفتى(قبلها أو فيها) أي الفريضة (أو) حكمي بأن (خاف زيادته أو بطء برئه بقيامه أو دوران رأسه أو وجد لقيامه ألما شديدا) أو كان لو صلى قائما سلس بوله أو تعذر عليه الصوم كما مر (صلى قاعدا) ولو مستندا إلى وسادة(بركوع وسجود وإن قدر على بعض القيام) ولو متكئا على عصا أو حائط (قام) لزوما بقدر ما يقدر ولو قدر آية أو تكبيرة على المذهب لأن البعض معتبر بالكل (وإن تعذرا) ليس تعذرهما شرطا بل تعذر السجود كاف (لا القيام أومأ)۔

النهر الفائق شرح كنز الدقائق (1/ 334)

 حديث عمران بن حصين قال: كانت بي بواسير فسألت النبي - صلى الله عليه وسلم - عن الصلاة فقال: (صل قائمًا فإن لم تستطع فقاعدًا فإن لم تستطع فعلى جنبك) زاد النسائي: (فإن لم تستطع فمستلقيًا لا يكلف الله نفسًا إلا وسعها) أو صلى قاعدًا۔

محمد حمزہ سلیمان

دارالافتا ء،جامعۃالرشید ،کراچی

۱۴.ذو القعدہ۱۴۴۵ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد حمزہ سلیمان بن محمد سلیمان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب