| 83861 | طلاق کے احکام | طلاق کو کسی شرط پر معلق کرنے کا بیان |
سوال
کیافرماتے ہیں علماء ِکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
ایک شخص کا نکاح ہوا ہے مگر رخصتی نہیں ہوئی اورنہ خلوتِ صحیحہ ہوئی ہے، وہ دبئی میں رہتاہے اوراس کی بیوی پاکستان میں،اس نے فون پر اپنی بیوی کو کہا کہ "اگر اپنے فلاں ماموں کے گھرگئی تو میری طرف سے آپ کو طلاق"اب پوچھنا یہ ہے کہ
١۔ماموں کے گھر جانےسے کیااس پر طلاق ہوگی اوراگرہوگی تو کونسی طلاق ہوگی؟
۲۔اگررخصتی تک بیوی مذکور ماموں کے گھر نہ جائے اوردخول کے بعد جائے توپھر کونسی طلاق واقع ہوگی اوراس وقت رجوع کا حق خاوندکو حاصل ہوگا یانہیں ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
١،۲۔شخص مذکورکی بیوی اگر رخصتی سے پہلےماموں کے گھر جائے گی تواس پر ایک طلاقِ بائن واقع ہوگی،اس لیے کہ وہ غیر مدخول بہاہے، اس صورت میں اگر شخص مذکور اسی لڑکی کے ساتھ رہنا چاہتاہے تو نیا مہر مقرر کرکے گواہوں کی موجودگی میں از سرِِِنو نکاح کرنا ہوگا۔ اوراگررخصتی اوردخول کے بعد جائے گی تو ایک طلاقِ رجعی واقع ہوگی ،اس صورت میں شخصِ مذکوراگر عدّت کے دوران (تین مرتبہ ایام ﴿حیض﴾گزرنے سے پہلے پہلے) قولًا یا فعلًا رجوع کرناچاہے توکرسکتاہے، تاہم گواہ بناکر قولاً رجوع کرنا زیادہ بہتر ہے۔بہر دو صورت اس کو آئندہ دو طلاقوں کا اختیار ہوگا
حوالہ جات
وفی الفتاوى الهندية (1 / 374):
وإن علق الطلاق بالشرط إن كان الشرط مقدما فقال إن دخلت الدار فأنت طالق وطالق وطالق وهي غير مدخولة بانت بواحدة عند وجود الشرط في قول أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - ولغا الباقي وعندهما يقع الثلاث.
وفی الھدایۃ (233/1، ط: دار احیاء التراث العربی):
" وإذا طلق الرجل امرأته ثلاثا قبل الدخول بها وقعن عليها " لأن الوقاع مصدر محذوف لأن معناه طلاقا بائنا على ما بيناه .
وفیہ ایضا:
"إذا أضاف الطلاق إلى .... إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقًا".الفصل الثالث في تعليق الطلاق، ج:1، ص:420، ط:مكتبه رشيديه.
وفی الھندیۃ: (473/1، ط: دار الفکر):
إذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث فله أن يتزوجها في العدة وبعد انقضائها۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔الخ.
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 397):
"(هي استدامة الملك القائم) بلا عوض ما دامت (في العدة) ... (بنحو) متعلق باستدامة (رجعتك) ورددتك ومسكتك بلا نية لأنه صريح (و) بالفعل مع الكراهة (بكل ما يوجب حرمة المصاهرة) كمس.
سیدحکیم شاہ عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الرشید
16/11/1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید حکیم شاہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


