| 83911 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
میرے قریبی رشتہ دار آئی ایس ایم مار ٹ گروپ آف انڈسٹریز میں اپنا پیسہ انویسٹ کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں ،جس سے پہلے وہ اس کی شرعی حیثیت معلوم کرنا چاہتے ہیں ۔
کمپنی کے مالک کا نام شوکت مروت ہے جوکہ اپنے ایگریمنٹ میں مفتی تقی عثمانی صاحب کے فتوی کا دعوی بھی کرتاہے۔ شوکت مروت کے انویسٹمنٹ پلان میں درج ذیل چیز یں قابل غور ہیں:
ٹریڈنگ پلان : اس پلان میں کمپنی دعوی کرتی ہے کہ کمپنی کی پہلے سے موجود مختلف تجارتی سرگرمیوں کا انویسٹر حصہ بن جائے گا، جس میں ملک کے مختلف شہروں میں موجود ریسٹورنٹ ، پلازے وغیرہ سے آنے والی آمدنی کا کچھ حصہ انویسٹر کو دیا جائے گا جوکہ سادہ الفاظ میں انویسٹر کے انویسٹنگ اماونٹ کا پندرہ تا انیس فی صد حصہ ہے ۔ ٹریڈنگ پلان کے درج ذیل دو اقسام ہیں :
پہلی قسم میں انویسٹر تین سال تک کمپنی کے پاس اپنا پیسہ رکھواتا ہے اور کمپنی ماہانہ اسے پندرہ تا انیس فی صد منافع دیتی ہے۔ اس دورانیے میں اگر انویسٹر دو سال سے پہلے اپنی بیسک انویسٹمنٹ اماونٹ واپس لینا چاہے گا تو اس اماونٹ میں سے کچھ حصہ کمپنی کا ٹ کر باقی رقم لوٹا دے گی اور دو سال کے بعد رقم پوری واپس کی جائے گی ۔
دوسری قسم کوکا رپوریٹ یا لم سم بھی کہا جاتاہے ۔ اس میں ماہانہ پرافٹ کے بجائے چارہ ماہ بعد انویسٹ کی گئی رقم کے ساتھ ہی ستر تا نوے فی صد پرافٹ ملتا ہے۔
معاہدہ میں کمپنی اس چیز کی سو فی صد ذمہ داری لیتی ہے کہ انویسٹر کی رقم کو کسی حرام جگہ پر نہیں لگا یا جائے گا ۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
کسی کمپنی میں انویسٹمنٹ کرنے کے لیے درجہ ذیل باتو ں کا پایا جانا ضروری ہے:
1. وہ کمپنی SECP کے ہاں رجسٹرڈ ہو جس کا سرٹیفیکیٹ اس کے پاس موجود ہواور اس کو عوام سے پیسہ لینے کی اجازت ہو۔
2. کمپنی کا بنیادی کاروبار حلال ہو۔
3. جس پیمانے پر کمپنی لوگو ں سے پیسے جمع کررہی ہو اس کے اثاثے اور حقیقی کاروبار اتنا ہو۔
5. کمپنی مستند مفتیا ن کرام کی نگرانی میں چل رہی ہو۔
ایس ای سی پی کےہاں آئی ایس ایم مارٹ گروپ آف انڈسٹریز کو عوام سے پیسے لینے کی اجازت نہیں ، ایس ای سی پی نے اپنی ویب سائٹ پر اس کو غیر قانونی کمپنیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے اور 25 ستمبر 2023 کو ایک پریس ریلیز میں عوام کو اس میں انویسٹمنٹ کرنے سے منع کیا ہے ، اس لیے مذکورہ کمپنی میں انویسٹمنٹ کرنا جائز نہیں ، کیونکہ انتظامی امور میں حکومت وقت کے مروجہ قوانین کی پابندی لازمی ہے۔
دار العلوم کراچی کے جدید فتوی کےمطابق اس میں انویسٹمنٹ کو ناجائز قرار دیا گیا ہے۔ لہذا جدید فتوی کےبعدشیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم العالیہ کی طرف منسوب قدیم فتوی کو منسوخ سمجھا جائے گا ،خاص کر جبکہ وہ نسبت جعلی اور غیر شرعی ہےجیسا کہ جدید فتوی میں اس با ت کی تصریح ہے۔
حوالہ جات
القرآن الکریم (النساء :(59:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ اُولِی الْاَمْرِ مِنْكُمْۚ-فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَیْءٍ فَرُدُّوْهُ اِلَى اللّٰهِ وَ الرَّسُوْلِ اِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِؕ-ذٰلِكَ خَیْرٌ وَّ اَحْسَنُ تَاْوِیْلًا۔
Press Release by SECP on 25 Sep 2023:
SECP warns public against investing in ISMMART Group
ISLAMABAD, Sep 25: The Securities and Exchange Commission of Pakistan (SECP) has
issued a warning advising the general public against investing in fraudulent investment schemes
of ISMMART Group.
The SECP has noticed that an entity, namely “Ismmart Group”, owned by Shaukat Ullah Khan,
is prima facie raising deposits from the public by promising them unrealistic monthly returns. It
is clarified that the said entity does not hold any license to collect deposits from the public.
It is pertinent to mention here that SECP had imposed penalties on Shaukat Ullah Khan for marketing such illegal investment schemes through companies of Shaukat Marwat Group. In addition, he has been disqualified from becoming chief executive or director of any company in Pakistan, and matter has been referred to the National Accountability Bureau (NAB), which has already initiated an inquiry against Mr. Shaukat Ullah Khan and his companies.
Since Mr. Shaukat Ullah Khan is not eligible to form a company, he has registered 12 new
companies through his family members and other associates. Further, in order to give the public,
the impression that Issmart Group is a large business group with a global presence, he has also
registered a number of 1-pound companies with Companies House UK. The website and social
media accounts of the companies of Ismmart Group are as follows:
Website: www.ismmatindustries.com/
Instagram: https://www.instagram.com/ismmartofficial/
Twitter: https://twitter.com/ismmartgroup?lang=en
YouTube: https://www.youtube.com/channel/UCGYHxUXTA6geRkDURGv0Lxg
LinkedIn: https://www.linkedin.com/company/ismmart-group-of-industries
Facebook: https://www.facebook.com/ismmartgroupofficial/
The names of companies of Ismmart Group have been added to the list of companies engaged
in unauthorized activities, available on SECP’s website. SECP has also initiated investigation
proceedings against companies of Ismmart Group; however, Mr. Shaukat Ullah Khan has
challenged the investigation proceedings in the Honorable Islamabad High Court, which has
restrained SECP from passing the final investigation order.
SECP WARNS THE PUBLIC NOT TO DEPOSIT / INVEST FUNDS with Mr. Shaukat
Ullah Khan and companies of Ismmart Group in whatsoever form and or arrangement, as
they are not allowed to accept deposits/ investments from anyone.
نعمت اللہ
دارالافتاء جامعہ الرشید،کراچی
18/ذی قعدہ/1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نعمت اللہ بن نورزمان | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


