021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
لیکوریا والی خاتون سلیکون کپ استعمال کرے تووضوکاحکم
84202جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

لیکوریا کی بیماری والی ایسی خواتین جو شرعی معذور نہ ہوں  جو زیادہ تر استنجا کر کے کپڑے پاک کرکے  پھر نماز ادا کرتی ہوں کیا ایسی خواتین  حج عمرہ ،تبلیغی سفر  یا بازار یا کسی اور وجہ سے گھر سے باہر جانے پر یا پا نی کی کمی یا بار بار استنجا کرکے نماز پڑھنے کی مشقت سے بچنے کے لیے یہ کپ استعمال کرسکتی ہیں کیا یہ جائز  ہے؟ جبکہ ڈاکٹر اس کپ کو محفوظ بتاتی ہیں کہ اس کا میڈیکلی نقصان نہیں ہے ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ خواتین سلیکون کپ استعمال کرسکتی ہیں،سلیکون کپ استعمال کرنے کی صورت میں وضواس وقت ٹوٹے گا جب رطوبت اورنجاست فرج داخل سے باہرآئے گی،عام طورپرجب تک یہ کپ لگارہتاہے تونجاست کپ کے اس حصہ میں جمع ہوتی ہے جوفرج کے اندرہوتاہے،کب کاوہ حصہ جوڈنڈی نما ہوتاہے اورفرج سے باہرہوتاہے تواس میں  نجاست نہیں آتی،اگرکوئی کپ اسی طرح کابناہواہے توجب تک نجاست باہرنہیں آئے گی تووضو نہیں ٹوٹے گا،اس طرح کاکپ خواتین عمرہ اورحج کے سفر میں بالکل استعمال کرسکتی ہیں۔

حوالہ جات
فی رد المحتار (ج 1 / ص 413):
( لو حشا إحليله بقطنة وابتل الطرف الظاهر ) هذا لو القطنة عالية أو محاذية لرأس الإحليل وإن متسفلة عنه لا ينقض وكذا الحكم في الدبر والفرج الداخل ( وإن ابتل ) الطرف ( الداخل لا ) ينقض ولو سقطت ؛ فإن رطبه انتقض ، وإلا لا۔
 

محمد اویس

دارالافتاء جامعة الرشید کراچی

   ۲/محرم الحرام۱۴۴۶ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے