03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
شیئرز کو قبضہ  میں دینے سے پہلےدوبارہ خریدنے کا حکم
84260خرید و فروخت کے احکامشئیرزاور اسٹاک ایکسچینج کے مسائل

سوال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کسی اسلامی کمپنی کے شیئرز لینے کے بعد دو دن میں ہمارے (CDC) اکاؤنٹ میں پارک ہو جاتے ہیں اور اس کی تصدیق ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہو جاتی ہے۔ جب میں یہ شیئرز فروخت  کرتا ہوں تو دو دن بعد ہمارے  (CDC) اکاؤنٹ سے وہ شیئرز نکل جاتے ہیں اور اس کی تصدیق ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہو جاتی ہے۔ جب بھی ہم خرید و فروخت کرتے ہیں تو جو بیلنس ہمارا بروکر کے پاس ہمارے اکاؤنٹ میں ہوتا ہے وہ فورا جمع یا منہا ہو جاتا ہے،  پوچھنا یہ ہے کہ شیئرخریدنے کے بعد دوبارہ سیل کرنے کے لیے دو دن کا انتظار کرنا ہے، تاکہ (CDC) میں ہماری ملکیت ظاہر ہو جائے، پرکیا ایک دفعہ یہ ظاہر ہو جائے تو فروخت  کر کے دوبارہ خریدنے کے لیے بھی دو دن کا انتظار کرنا ہوگا ؟

یہ سب شریعہ کمپلائنٹ کمپنی کے بارے میں ہے جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج  پر ظاہر ہو رہی ہوتی ہیں۔

        

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جی ہاں،اگر آپ  اپنے فروخت کردہ شیئرز دوبارہ خریدنا چاہتے ہیں تب بھی آپ کے لئےضروری ہے کہ اس وقت تک انتظار کریں جب تک یہ شیئرز خریدار  کے اکاؤنٹ میں منتقل نہ ہو جائیں۔     

حوالہ جات

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار)، (148/5):

(و) المنقول (لو وهبه من البائع قبل قبضه فقبله) البائع (انتقض البيع ولو باعه منه قبله لم يصح) هذا البيع ولم ينتقض البيع الأول؛ لأن الهبة مجاز عن الإقالة بخلاف بيعه قبله فإنه باطل مطلقا (جوهرة)۔

الموسوعة الفقهية الكويتية، (124/9):

ومذهب الحنفية أنه لا يصح بيع المنقول قبل قبضه، ولو كان من بائعه (5) ، وذلك للحديث المذكور برواياته، فإنه منهي عن بيع المبيع قبل قبضه.

اسامہ مدنی

دارالافتا ء جامعۃالرشید،کراچی

08/ محرم/1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

اسامہ بن محمد مدنی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب