84259 | حج کے احکام ومسائل | حج بدل کے احکام |
سوال
کیا زانی اور شرابی سے مجبوری میں حج بدل کروا سکتے ہیں ؟کیا حج قبول ہو جائے گا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
افضل تو یہ ہے کہ حج بدل کے لیے دیانتدار، باشرع اور امور حج سے واقف ایسےشخص کا انتخاب کیا جائے جس نے پہلے حج بھی کیا ہو،البتہ مجبوری کی صورت میں اگر کسی فاسق شخص سے حج بدل کروا لیا جائے اور یہ یقین ہو کہ وہ حج کے ارکان کو صحیح طور پرادا کرے گا تو اس کی گنجائش ہے، حج بدل ادا ہوجائے گا۔
حوالہ جات
الفتاوى الهندية (6/ 352):
والأفضل للإنسان إذا أراد أن يحج رجلا عن نفسه أن يحج رجلا قد حج عن نفسه ، ومع هذا لو أحج رجلا لم يحج عن نفسه حجة الإسلام يجوز عندنا وسقط الحج عن الآمر ، كذا في المحيط وفي الكرماني الأفضل أن يكون عالما بطريق الحج وأفعاله ، ويكون حرا عاقلا بالغا ، كذا في غاية السروجي شرح الهداية۔
اسامہ مدنی
دارالافتا ء جامعۃالرشید،کراچی
08/ محرم/1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | اسامہ بن محمد مدنی | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب |