03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مسلمان عالم کے لئے ذکری فرقہ کا نکاح پڑھانا
84374نکاح کا بیاننکاح کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

کیا مسلمان عالم دین ذکری فرقے کا نکاح پڑھا سکتا ہے ؟قرآن حدیث کی روشنی میں وضاحت کریں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ذکری فرقے کے عقائد کفر کی حد تک پہنچے  ہوئے ہیں  اور یہ عام کافروں کی طرح  نہیں ہیں ،بلکہ یہ خود کو مسلمان ظا ہر  کرتے ہیں اور اپنے باطل عقائد کا پرچار اسلام کے نام پر کرتے ہیں لہذا  مسلمان کو ان سے میل جول  رکھنے یا نکاح وغیرہ کی تقریب میں شرکت  کرنے سے احتراز لازم ہے اور کسی مسلمان عالم کے لئے ان کا نکاح پڑھانا بھی جائز نہیں ،کیونکہ اس طرح ان کے باطل نظریات کو تقویت ملنے کا اندیشہ ہے۔            

حوالہ جات

 الفتاوى الهندية (5/ 346):

يكره للمشهور المقتدى به الاختلاط إلى رجل من أهل الباطل والشر إلا بقدر الضرورة لأنه يعظم أمره بين أيدي الناس ولو كان رجلا لا يعرف يداريه ليدفع الظلم عن نفسه من غير إثم فلا بأس به كذا في الملتقط.

اسامہ مدنی

دارالافتا ء جامعۃالرشید،کراچی

22/ محرم/1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

اسامہ بن محمد مدنی

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب