021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نان شریعہ ( Shariah Compliant Non )کمپنی کے شئیرزخریدنے کے بعد شریعہ کمپلائنٹ بننے کی صورت میں اس کمپنی کے شئیرزکی خرید و فروخت کا حکم
84381خرید و فروخت کے احکامشئیرزاور اسٹاک ایکسچینج کے مسائل

سوال

 حضرت میں پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں شیئرز کی خریدوفروخت کرتا ہوں،یہ بات واضح رہے کہ میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ صرف KMI-30 انڈیکس میں ٹریڈنگ کروں جس میں صرف شریعہ کمپلائنٹ (Shariah Compliant) کمپنیاں شامل ہوتی ہیں،اسی کے متعلق میرا سوال مندرجہ ذیل ہے۔

 میں نے دو سال پہلے کسی کمپنی کے شیئرز خریدے تھے  اس وقت وہ کمپنی KMI-30 میں شمار نہیں تھی یعنی کہ Non Shariah Compliant تھی، اس وقت مجھے Shariah Compliant کا علم نہیں تھا۔ آج سے تقریباً تین ماہ قبل وہ کمپنی KMI-30 میں شامل ہو چکی ہے، آج تک میں نے کوئی شیئرز نہیں بیچے ،تو کیا اب وہ شیئرز بیچنے پر جو منافع آئیگا وہ حلال ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ہماری معلومات کے مطابق KMI-30(کراچی میزان انڈیکس)میں شریعہ کمپلائنٹ کمپنیاں تو ہوتی ہیں مگر شریعہ کمپلائنٹ کا معیار KMI-30 میں یہ رکھا گیاہے کہ ایسی کمپنیز  جن کے  نان کمپلائنٹ  انکم ریشیو  (Income Ratio)پانچ فیصد سے کم ہو ،لہذا اس سے کم فیصد نان کمپلائنٹ  آمدن  ہوسکتی ہے،اس لئے   اتنے فیصد صدقہ کرنا واجب ہوتا ہے،لہذا صورت ِ مسولہ میں نان شریعہ کمپلائنٹ کمپنی  جب  کمپلائنٹ بن گئی تو اس کےکمپلائنٹ بننے سے اس کے شئیرز سے حاصل شدہ نفع  اس وقت سارا کا سارا حلال ہوگا جب اس کے کل آمدن شریعہ کمپلائنٹ ہو ورنہ    بیلنس شیٹ میں نان کمپلائنٹ  انکم ریشیو معلوم کرکے اتنے فیصد  آمدنی صدقہ کرے۔

حوالہ جات
المعاییر الشرعیۃ: (ص: 569):
أن لا یتجاوز مقدار الإیراد الناتج من عنصر محرم نسبۃ 5 من إجمالی إیرادات الشرکۃ سواء أکان ھذا الإیراد ناتجا عن ممارسۃ نشاط محرم أم عن تملک لمحرم، وإذا لم یتم الإفصاح عن بعض الإیرادات فیجتھد فی معرفتھا ویراعی جانب الاحتیاط۔
المعاییر الشرعیۃ: (ص: 568):
أن لا یبلغ اجمالی المبلغ المقترض بالربا، سواء أکان قرضا طویل الأجل أم قرضا قصیر الأجل، 30٪ من القیمۃ السوقیۃ (Market Cap) لمجموع أسھم الشرکۃ علما بأن الاقتراض بالربا مھما کان مبلغہ۔

عبدالعلی

دارالافتا ء جامعۃالرشید،کراچی

22/ محرم الحرام /1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبدالعلی بن عبدالمتین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے