| 84423 | وقف کے مسائل | وقف کے متفرّق مسائل |
سوال
سوال یہ ہے کہ ہم نے اپنی گلی میں ایک کمیٹی بنائی تھی جس میں ماہانہ چندہ ہوتا تھا گلی والوں سے ،جس کے اخراجات روز مرہ کی گلی کی صفائی اور گلی کی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب و ریپئرنگ اور ہفتہ وار گلی کی گٹروں کی صفائی ہوا کرتی تھی ،یہ معاملہ ایک سے ڈیرھ سال تک چلا ،لیکن اب یہ کمیٹی مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے ،لیکن میرے پاس گلی کی سٹریٹ لائٹس کی ریپئرنگ کا چند سامان ابھی تک گھر میں رکھا ہوا ہے ،جس کی مالیت 500 تک ہوگی ،تو اب اس مال کا میرے لیے کیا حکم ہے ؟یہ مال میرے پاس ایک سال سے زائد رکھا ہوا ہے کیا میں اسکو اپنے لیے استعمال کر سکتا ہوں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
واضح رہے کہ جن کاموں کے لیے چندہ کیا جائےوہ رقم ان ہی کاموں میں خرچ کی جائے ،چنانچہ جب گلی والوں نے چندہ گلی کی صفائی اور اور گلی کی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب و ریپئرنگ اور ہفتہ وار گلی کی گٹروں کی صفائی کیلئے دیا ہے تو جو چیزیں بچی ہیں ،ان کو اس میں استعمال کیا جائے ۔ اگر بچی ہوئی چیز کو موجودہ حالت میں استعمال نہیں کیا جاسکتا تو اس کو بیچ کر جو پیسے آجائیں ان سے سٹریٹ لائٹس کی ریپئرنگ یا گلی اورگٹروں کی صفائی کی جائے۔ ان چیزوں کو اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں۔
ہاں اگر سب گلی والے آپ کو اجازت دے دیں ،تو اس صورت میں آپ اس کو اپنے استعمال میں لا سکتے ہیں ورنہ نہیں۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 269):
وَهُنَا الْوَكِيلُ إنَّمَا يَسْتَفِيدُ التَّصَرُّفَ مِنْ الْمُوَكِّلِ وَقَدْ أَمَرَهُ بِالدَّفْعِ إلَى فُلَانٍ فَلَا يَمْلِكُ الدَّفْعَ إلَى غَيْرِهِ كَمَا لَوْ أَوْصَى لِزَيْدٍ بِكَذَا لَيْسَ لِلْوَصِيِّ الدَّفْعُ إلَى غَيْرِهِ فَتَأَمَّلْ۔
البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (5/ 266):
حكما لا دليل عليه قال وما خالف شرط الواقف فهو مخالف للنص وهو حكم لا دليل عليه سواء كان نصه في الواقف نصا أو ظاهرا. اهـ.
قال هذا الشارح وهذا موافق لقول مشايخنا كغيرهم شرط الواقف كنص الشارع فيجب اتباعه كما في شرح المجمع للمصنف اهـ.
قره عين الأخيار لتكملة رد المحتار علي الدر المختار (7/ 330):
وفي أشباه السيوطي عن السبكي: أن قضاء القاضي ينقض عند الحنفية إذا كان حكما لا دليل عليه، وما خالف شرط الواقف مخالف للنص وهو حكم لا دليل عليه، وأيده في البحر بقول شارح المجمع وغيره أن شرط الواقف كنص الشارع.
عطاء الر حمٰن
دارالافتاء،جامعۃالرشید کراچی
25/محرم الحرام/1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عطاء الرحمن بن یوسف خان | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


