03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
دواعئ جماع سے حرمتِ مصاہرت ثابت ہوکر نکاح ختم ہوگا یا نہیں؟ (“مسائلِ بہشتی زیور” سے متعلق سوال)
84589نکاح کا بیانحرمت مصاہرت کے احکام

سوال

ڈاکٹر مفتی عبد الواحد صاحب مرحوم کی کتاب "مسائلِ بہشتی زیور، ترتیبِ نو مع اضافاتِ مفیدہ " حرمتِ مصاہرت کے باب میں کتنی مستند ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ڈاکٹر مفتی عبد الواحد صاحب رحمہ الله تعالیٰ نے مسائلِ بہشتی زیور کے نام سے مرتب کردہ کتاب میں جو اضافات فرمائے ہیں، ان میں انہوں نے دواعئ جماع کی وجہ سے پہلے سے قائم نکاح ختم نہ ہونے کی رائے اختیار فرمائی ہے، جس کی تفصیل "مسائلِ بہشتی زیور، جلد دوم" کے منسلکہ صفحات میں صفحہ: 55 تا 57 دیکھی جاسکتی ہے، یہ حضرت کی ذاتی رائے ہے۔ ان مسائل میں دار الافتاء جامعۃ الرشید کا فتویٰ فقہ حنفی کے مطابق ہے،  یعنی دواعئ جماع کی وجہ سے پہلے سے قائم نکاح ختم ہوجائے گا، البتہ اگر کسی خاص صورت میں سخت فتنہ یا کسی بڑے مفسدے کا اندیشہ ہو تو مستند مفتیانِ کرام اس صورت میں صرف زبانی طور پر مذہبِ غیر پر فتویٰ دینے کے بارے میں غور و فکر کرسکتے ہیں۔    

حوالہ جات

۔

     عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ

  دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

       11/صفر المظفر/1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب