03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کپڑے پر لفظ”اللہ” کا نقش معلوم ہونے کا حکم
84558جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

ہم گارمنٹس مینوفیکچرنگ کا کام کرتے ہیں اور آرڈر پر مال تیار کرتے ہیں، بیشتر اوقات کسٹمرز ہم سے اپنے آرڈر پر اپنی پسند کے ڈیزائن پرنٹ کرواتے ہیں، زیرِ نظر ڈیزائن بھی ہم نے ایک کسٹمر کی ڈیمانڈ پر پرنٹ کیا ہے،کسی نے اس ڈیزائن کو دیکھ کر ویسے ہی کہہ دیا کہ اس میں لفظِ "اللہ" لکھا ہوا نظر آرہا ہے، ہم نے غور کیا تو ہمیں کہیں نظر نہیں آیا، اب آپ حضرات سے درخواست ہے کہ سوال کے ساتھ منسلک تصاویر دیکھ کر رہنمائی فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال کے ساتھ منسلک تصاویر کا مشاہدہ کیا گیا تو کہیں بھی واضح طور پر لفظ" اللہ" لکھا ہوا معلوم نہیں ہوا، لہذا کپڑے پر مذکورہ ڈیزائن پرنٹ کرنا جائز ہے،بلاوجہ کسی وہم میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔

حوالہ جات

۔۔۔

محمد نعمان خالد

دارالافتاء جامعة الرشیدکراچی

13/صفر المظفر 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نعمان خالد

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب