84635 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد حکومت کی جانب سے مالی تعاون کی مد میں ملنے والی رقم وراثت میں تقسیم ہوگی یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
وہ رقم جو ملازم کی زندگی میں اسے نہ ملی ہو اور نہ قانونی طور پر وہ اس کا اس طرح سے مستحق بنا ہو کہ اس کے مطالبے کا اسے حق حاصل ہوگیا ہو،بلکہ اس کی وفات کے بعد ادارے کی جانب سے اس کی فیملی کے مخصوص افراد کے نام جاری ہوئی ہوتو اس میں وراثت جاری نہیں ہوگی،بلکہ خاص انہیں افراد کی ملک ہوگی جن کے نام ادارے کی جانب سے جاری کی گئی ہو۔
چونکہ مذکورہ دونوں قسم کی رقوم کا انتقال کرنے والا شخص اپنی زندگی میں مستحق نہیں بنا تھا،اس لئے ان رقوم میں وراثت جاری نہیں ہوگی،بلکہ ادارے کی جانب سے جن افراد کے نام جاری ہوگی خاص انہیں کو ملے گی۔
حوالہ جات
"الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي "(10/ 7697):
"الإرث لغة: بقاء شخص بعد موت آخر بحيث يأخذ الباقي ما يخلفه الميت. وفقهاً: ما خلفه الميت من الأموال والحقوق التي يستحقها بموته الوارث الشرعي".
محمد طارق
دارالافتاءجامعۃالرشید
16/صفر1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد طارق غرفی | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |