84636 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد حکومت کی جانب سے پنشن کی مد میں ملنے والی رقم وراثت میں تقسیم ہوگی یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ماہانہ ملنے والی پنشن قانونًا ریٹائرمنٹ کے بعدمہینہ پورا ہونے سے پہلے حقِ لازم نہیں ہوتی، بلکہ مہینہ گزرنے کے ساتھ ساتھ حقِ لازم بنتی ہے، یہی وجہ ہے کہ مہینہ پورا ہونے سے پہلے ملازم کو اس کے مطالبے کا حق نہیں حاصل ہوتا، اسی طرح مہینہ گزرنے کے بعد بھی صرف گزشتہ مہینے کی پنشن کے مطالبے کا حق ہوتا ہے، آئندہ مہینوں کی پنشن کے مطالبے کا ملازم کو حق حاصل نہیں ہوتا، اس سے معلوم ہوا کہ آئندہ مہینوں کی پنشن ملازم کا حقِ لازم نہیں بنی تھی، لہذا اگرملازم کی وفات ہوجائےتو آنے والے مہینوں کی پنشن اس کا ترکہ نہیں شمار ہو گی، بلکہ حکومت کی جانب سے جس کے نام جاری ہوگی اسی کی ملکیت ہوگی۔
حوالہ جات
"البحر الرائق " (8/ 5):
"قال - رحمه ﷲ - (والأجرة لا تملك بالعقد، بل بالتعجيل أو بشرطه أو بالاستيفاء أو بالتمكن منه) يعني الأجرة لا تملك بنفس العقد، سواء كانت عينا أو دينا وإنما تملك بالتعجيل أو بشرطه أو باستيفاء المعقود عليه وهي المنفعة أو بالتمكن من الاستيفاء بتسليم العين المستأجرة في المدة اهـ. كلام الشارح".
محمد طارق
دارالافتاءجامعۃالرشید
16/صفر1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد طارق غرفی | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |