03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
 بی سی گیم ایپ / App  BC Game  کے ذریعے   کمائی  کا حکم
84830سود اور جوے کے مسائلجوا اور غرر کے احکام

سوال

بی سی گیم/BC Game ایک ایپ کا نام ہے ،اس گیم میں لیولز ہوتے ہیں، جب بندہ 70 لیولز سے اوپر جاتا ہے تو اس کی کمائی شروع ہو جا تی ہے،نیزمطلوبہ لیول کا اکاؤنٹ مختلف لوگوں سے خریدا بھی جا سکتا ہے جو کہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ تک مل جاتا ہے، اس میں مختلف اوقات میں (جو طے شدہ ہیں) تقریباً دن میں چار مرتبہ ڈالر آتے ہیں ، جنہیں کوائن کہا جاتا ہے، اور یہ  آن لائن رہ کر کیچ(catch)کرنے  ہو تے ہیں ۔اب سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح کی کمائی جائز ہے ؟ کیونکہ اس میں بندہ اپنی انویسٹمنٹ ( جو کہ اکاؤنٹ خریدتے وقت) بھی کر تا اور روزانہ وقت بھی دیتا ہے ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورتِ مذکورہ میں چونکہ  شروع میں گیم کے  70 لیولز پورے کرنے یا مطلوبہ لیول کا اکاؤنٹ مختلف لوگوں سے خریدنے پر  اچھی خاصی محنت یا رقم خرچ کی جاتی ہے،اس کے بعد بھی آن لائن رہ کر ڈالرز کیچ کرنے ہوتے ہیں ،اور ان کا ملنابھی  یقینی نہیں ہے،یعنی آپ اپنی محنت یا رقم ڈالرز کے ملنے کی شرط پر لگاتے ہیں ،جبکہ دوسری طرف سے  ڈالرز ملنا یقینی نہیں ہے ، لہٰذا یہ فقہی لحاظ سے  قمار(جوا )ہے جو کہ حرام ہے،اور اس طرح کی کمائی بھی جائزنہیں ہے، اس لیے  اس گیم ایپ کے ذریعے  کمائی کے بجائے کوئی اور جائز ذریعۂِ معاش اختیار کیا جائے۔

خود بی سی گیم ایپ کی اپنی ویب سائٹ کے مطابق یہ  ایسی ایپلی کیشن ہے جو کرپٹوکرنسی کے ذریعے جوا کھیلنے کا ایک پلیٹ فارم ہے،یہ مختلف کرپٹو کرنسیوں جیسے  بٹ کوائن ، ایتھریم اور لائٹ کوائن وغیرہ کے ذریعے مشروط کھیلوں اور گیموں کا موقع فراہم کرتا ہے،اور اس  میں رقم کو داؤ پر لگا کر مہارت اور قسمت کو آزمایا جاتا ہے۔

حوالہ جات

 أحكام القرآن للجصاص ط العلمية (1/ 398):

قال الله تعالى: {يسألونك عن الخمر والميسر قل فيهما إثم كبير} قال أبو بكر: دلالته على تحريم الميسر كهي على ما تقدم من بيانه...وقال ابن عباس وقتادة ومعاوية بن صالح وعطاء وطاوس ومجاهد رضی اللہ عنہم أن الميسر القمار...وروى حماد بن سلمة عن قتادة عن حلاس رضی اللہ عنہمأن رجلا قال لرجل: إن أكلت كذا وكذا بيضة فلك كذا وكذا، فارتفعا إلى علي رضی اللہ عنہ فقال: هذا قمار، ولم يجزه.ولا خلاف بين أهل العلم في تحريم القمار وأن المخاطرة من القمار، قال ابن عباس رضی اللہ عنہ: إن المخاطرة قمار، وإن أهل الجاهلية كانوا يخاطرون على المال، والزوجة، وقد كان ذلك مباحا إلى أن ورد تحريمه.

 https://bc-game.in/app/:

BC. Game   — The Best Mobile Gaming App for Android and iOS Devices: BC Game app is a new application that offers a better gaming experience for Android and iOS devices. The app is designed to improve the performance of mobile games by optimizing the way they are played on devices. BC. Game is a cryptocurrency gambling platform that allows you to play games and bet on sports using Bitcoin, Ethereum, Litecoin, and more. In this article, we’ll show you how to create an account and start playing.                                                                                              

  محمدعبدالمجیدبن مریدحسین

دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی

29  /صفر/1446ھ  

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمدعبدالمجید بن مرید حسین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب