03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
المیزان انویسٹمنٹ کے مختلف فنڈز کا حکم
85057سود اور جوے کے مسائلمختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان

سوال

قابل احترام علماء کرام!

میرا المیزان انویسٹمنٹ مینیجمنٹ کے میوچوئل فنڈز میں کچھ سرمایہ کاری کا ارادہ ہے،اس بارے میں ایک سوال ہے۔

اس کمپنی میں مختلف قسم کے فنڈ زہیں۔ کیا آپ کی تحقیق میں یہ سارے شریعت کے مطابق ہیں یا ان میں سے کوئی ایسے بھی ہیں جو مشتبہ کے حکم میں آتے ہیں؟زادکم الله خيرا        

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

المیزان انویسٹمنٹ مینیجمنٹ لمیٹڈ کے تمام فنڈز ان کے شریعہ بورڈ سے منظورشدہ اور شریعہ کمپلائنٹ ہیں ۔ہماری معلومات کے مطابق  یہ کمپنی مستند مفتیان کرام کی زیرنگرانی چل رہی ہے ،نیز مشکوک آمدن کوصدقہ بھی کیا جاتا ہے،لہذا  اس کمپنی کے تمام فنڈز میں سرمایہ کاری درست ہے۔

حوالہ جات

التبویب: فتوی نمبر:71437اور 84217

محمدشوکت بن محمدوہاب

دارالافتاءجامعۃ الرشید،کراچی

12/ربیع الثانی 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمدشوکت بن محمدوہاب

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب