| 85030 | شرکت کے مسائل | شرکت سے متعلق متفرق مسائل |
سوال
میرا سوال یہ ہے کہ البرکہ اسلامک بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنا جس پر پرافٹ ملتاہے،آیا یہ جائز ہے کہ نہیں؟اور جو پرافٹ ملتا ہے وہ حلال ہے یا حرام؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
وہ غیرسودی بینک جوباقاعدہ مستندعلمائے کرام کی زیرنگرانی کام کررہےہیں،ان میں سیونگ اکاونٹ کھلواسکتےہیں،شرعااس میں کوئی حرج نہیں ،اس سےحاصل ہونےوالانفع بھی حلال ہوگا،جب تک یہ بینک مستند علماء کی نگرانی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے طے کردہ غیر سودی بینکاری کے معیارات کے مطابق کام کرتے رہیں اس وقت تک ان سے معاملات کرنا جائز ہے ۔ لہذا البرکہ اسلامک بینک کے ساتھ معاملات کرنا جائز ہیں۔
حوالہ جات
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
16/ ربیع الثانی 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


