85075 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
مرحوم کے ترکہ میں مکان کا پورشن ہے،فی الوقت ہم سب اپنےمرحوم شوہرکےمکان میں رہائش پذیر ہیں،اس کی وضاحت کردیں کہ کیامذکورہ مکان میں اپنے نام کروا سکتی ہوں ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
صورت مسئولہ میں چونکہ اس مکان میں دیگرورثہ کابھی حصہ ہے،لہذاان کی اجازت ضروری ہے،اگروہ اس پرراضی ہیں تو پھرآپ مکان کی مارکیٹ ویلیو لگواکر میراث کےحساب سےدیگرورثہ کاجتناحصہ بنتاہےوہ ان کو دےدیں تومکان اپنےنام کرواسکتی ہیں۔اوراگروہ اس پر تیارنہ ہوں توپھرمکان اپنےنام کروانا جائزنہیں ہوگا۔
موجودہ مکان میں جب تک دیگرورثہ راضی ہیں یاخاموش ہیں ،تواس وقت تک ررہائش اختیارکی جاسکتی ہے۔
حوالہ جات
۔
محمدبن عبدالرحیم
دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی
18/ربیع الثانی 1446ھج
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمّد بن حضرت استاذ صاحب | مفتیان | مفتی محمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |