85115 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
بڑے بھائی نے مکان کی تعمیر پر جو رقم خرچ کی تھی، اس میں سے کچھ رقم واپس کر دی گئی ہے اور کچھ باقی ہے۔ جبکہ ہم دونوں بھائیوں نے بھی یکساں رقم خرچ کی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ بقیہ رقم کی ادائیگی کیسے ہوگی؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
بنیادی طورپر والد پر قرض ہے،لہذا والد صاحب اس کا انتظام کرکے دیں گے،تاہم دیگربیٹوں کو بھی چاہیے کہ حسبِ توفیق والد کی مدد کریں تاکہ والد قرض کی ادائیگی کرسکے، اگرفی الوقت والد صاحب کے پاس گنجائش نہ ہو تو اس بیٹے کوچاہیے کہ والد کو مہلت دےاوران کے ساتھ نرمی کے ساتھ پیش آئے۔
حوالہ جات
قال اللہ تعالی :
وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا(الإسراء: 23)
وَإِن كَانَ ذُو عُسْرَةٍ فَنَظِرَةٌ إِلَى مَيْسَرَةٍ (البقرة: 280)
سیدحکیم شاہ عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الرشید
09/ربیع الثانی 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید حکیم شاہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |