85538 | زکوة کابیان | زکوة کے جدید اور متفرق مسائل کا بیان |
سوال
طویل المیعاد واجبات (Long-term Liabilities) ، جیسے: گھر بنانے یا خریدنے کے لئے لیا ہوا قرض(Home Loan) وغیرہ کو زکوة کے حساب سے منہا کیا جا سکتا ہے یا ان کو الگ رکھا جائے گا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر کوئی شخص طویل المیعاد قرض لیتا ہے، جیسے حکومتی قرض یابینکوں سے قرض لے کر قسطیں اداکرتاہے،تو ان قرضوں کی کل رقم کو زکاۃ کی ادائیگی کے وقت منہا نہیں کیاجائے گا، بلکہ ایک سال کی اقساط جواداکرنی ہیں صرف وہ منہاکی جائیں گی۔
حوالہ جات
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع، (6/2):
وقال بعض مشايخنا: إن المؤجل لا يمنع؛ لأنه غير مطالب به عادة، فأما المعجل فيطالب به عادة فيمنع.
اسامہ مدنی
دارالافتا ء جامعۃالرشید،کراچی
17/ جمادی الاولی/1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | اسامہ بن محمد مدنی | مفتیان | محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب |