85600 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
تین بھائیوں کے درمیان میراث تقسیم ہوچکی ہے اور ہر بھائی اپنے حصے پر راضی ہے،لیکن سوال یہ ہے کہ ان تین بھائیوں میں سے ایک سرکاری ملازم ہے،جسے ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن ملے گی،کیا اس پنشن میں بقیہ دو بھائیوں کا بھی حق ہوگا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
پنشن کی رقم متعلقہ ادارے کی طرف سے عطیہ ہوتی ہے،لہذا ادارے کی طرف سے جس کے نام جاری ہو اسی کی ملک ہوتی ہے،دیگر رشتہ داروں کا اس میں حق نہیں ہوتا،لہذا مذکورہ صورت میں ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری ملازمت کرنے والے بھائی کو ملنے والی پنشن میں دیگر بھائیوں کا حق نہیں ہوگا۔
حوالہ جات
......
محمد طارق
دارالافتاءجامعۃالرشید
23/جمادی الاولی1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد طارق غرفی | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |