| 85661 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
زید ایسے مکان میں رہتا ہے جس میں گیس کا میٹر لگاہوا نہیں ہے ،تو اس نے اپنے پڑوسی کے گھر سے پائپ لگا کر گیس استعمال کرنا شروع کردی اور ماہانہ ایک ہزار روپے پڑوسی کو ادا کرنے لگا،خواہ گیس کا بل کتنا ہی کیوں نہ آئے،پوچھنا یہ ہے کہ کیا زید کےلیے اس طرح اپنے پڑوسی سے گیس لینا جائز ہے یا نہیں ؟پڑوسی کےلیے ایک ہزار روپے وصول کرنا شرعا کیسا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگرحکومت کی جانب سے پابندی نہیں ہے،اور زید کا پڑوسی بھی مکمل بل جمع کراتاہے،پھر تو اس کی گنجائش ہے،اگرحکومت کی جانب سے ممانعت ہوتو پھر اس کام سےرکنا چاہیے۔
حوالہ جات
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
29/ جمادی الاولی 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


