85812 | خرید و فروخت کے احکام | خرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل |
سوال
کاروبار کے چلانے کے لیے اگر کوئی اور صورت نہ ہو تو کیا اسلامی بینک سے اوڈی لینا جائز ہے؟ اوڈی سے مراد یعنی رننگ فائنانس لینا ،کاروبار کو چلانے کے لیے رننگ فائنانس لینا جائز ہے؟
تنقیح:"او ڈی" اوور ڈرافٹ (Overdraft (کا مخفف ہے یہ ایک مالی سہولت ہے جو بینک اپنے صارفین کو فراہم کرتا ہے، جس کے تحت صارف اپنی بینک اکاؤنٹ میں موجود بیلنس سے زیادہ رقم نکال سکتا ہے ، اضافی رقم پر بینک سود لیتا ہے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اسلامی بینک سے او ڈی کی سہولت لینےکےلیے رننگ مشارکہ کی جائز پروڈکٹ موجود ہے۔اس میں آپ کاروبار چلانے کےلیے کسی بھی وقت رقم لے سکتےہیں ،آپ جتنی رقم بینک سے لیں گے بینک اسی حساب سے آپ کے کاروبار میں شریک ہوگا۔ نفع بھی سرمایہ کے تناسب سے آپس میں تقسیم کرناہوگا۔
حوالہ جات
جمیل الرحمٰن بن محمدہاشم
دارالافتاءجامعۃ الرشید،کراچی
9 جمادی الآخرۃ1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | جمیل الرحمٰن ولدِ محمد ہاشم | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |