03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
لائبہ نام رکھنا
85910جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

کیا لائبہ نام رکھنا صحیح نہیں ہے؟کیا اس کے معنی صحیح نہیں ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

عربی زبان کے لحاظ سے 'لائبہ'  کےمعنی ہیں:وہ پیاسی لڑکی جو پانی کے ارد گرد گھومتی ہو اور پانی تک نہ پہنچ سکے۔ اس معنی کے اعتبار سے بچی کا یہ نام رکھنا اچھا نہیں ہے۔لہذا بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام صحابیات رضی اللہ عنہن  یا مسلمان نیک خواتین کے ناموں میں سے کسی نام پر  یا  کوئی بھی اچھا بامعنی نام رکھیں ۔

حوالہ جات

المعجم الوسيط (2/ 844):

' (لاب): الرجل أو البعير لوباً ولواباً ولوباناً: عطش واستدار حول الماء وهو عطشان لا يصل إليه فهو لائب، (ج) لؤوب ولوب ولوائب، يقال: إبل لوب ولوائب، وهي لائبة، والجمع لوائب'

سید نوید اللہ

دارالافتاء،جامعۃ الرشید

12/ جمادی الثانیة 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید نوید اللہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب