03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ویڈیوزبناکرتشہیرکرنے کاحکم
85861جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

ہماراگارمنٹس کاکام ہے،ٹی شرٹس بناتے ہیں اوراسے فروخت کرتے ہیں،ہمیں اپنی برانڈ کی تشہیرکے لئے مختلف افرادکوٹی شرٹس بھیج کران سے تشہیرکرانی کی ضرورت پیش آتی ہے،جیساکہ بعض مشہوربرانڈ(Diners,Al deebaj,Hungry,J.,MTJ)والے اپنی پروڈکٹس مختلف لوگوں کوبھیجتے ہیں اوروہ انہیں پہن کرمختلف زایوں  سے تصاویراورویڈیوزبناکرکمپنی کودیتے ہیں جس کی وہ تشہیرکرتے ہیں،پوچھنایہ ہے کہ کیااس طرح تشہیرکرناجائزہے؟اگرجائزہے تواس کی شرعی حدود کیاہیں؟تاکہ اس کے مطابق ہم تشہیرکرسکیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ایسی ٹی شرٹس پہناکر ویڈیواورڈیجیٹل تصویر بنانا جس سے جسم کی ساخت اورحجم ظاہرنہ ہواوراس کی تشہیرکرناجائزہے ،بشرطیکہ درج ذیل چیزوں کااہتمام کیاجائے:

1.ویڈیومیں میوزک نہ ہو۔

2.خواتین کی  بے پردہ تصاویر نہ ہوں۔

3.ویڈیومیں عورت کی آوازنہ ہو۔

4.جھوٹ،غلط بیانی پرمشتمل نہ ہو۔

واضح رہے کہ اگرتصویربناکرپڑنٹ کی جائے اورتشہیرکی جائے تو یہ جائزنہیں۔

حوالہ جات

۔۔۔

محمد اویس

دارالافتاء جامعة الرشید کراچی

    ۱۳/جمادی الثانی ۱۴۴۶ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب