03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کیا اسلامی بینک واقعی شریعت کے مطابق کام کرتے ہیں ؟
85984سود اور جوے کے مسائلمختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان

سوال

کیا میزان بینک اور دیگر اسلامی بینک واقعی شریعت کے مطابق مالیاتی معاہدات کرتے ہیں، اور ان معاہدات کی شرعی حیثیت کو جانچنے کے لیے کن امور پر توجہ دینا ضروری ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اسلامی بینک شریعہ بورڈ کی زیر نگرانی کام کرتے ہیں ۔شریعہ بورڈ مستند اور ماہر مفتیان کرام پر مشتمل ہوتا ہے  ، جو اس بات کی نگرانی کرتے ہیں کہ بینک میں جاری تمام معاملات شرعی اصولوں کے مطابق ہوں ۔  اسلامی بینک سے کوئی بھی معاہدہ کرتے وقت اس کی تمام تفصیلات اور شرعی حکم مفتیان کرام سے معلوم کرکے اس کے مطابق عمل کرنا چاہئے  ۔

حوالہ جات

سورۃ النحل (43):

فَسْــٴَـلُـوْا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ.

منیب الرحمنٰ

دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی

20/جمادی الثانیہ /1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

منیب الرحمن ولد عبد المالک

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب