03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ٖFiver یا Upwok پر فری لانسنگ کا حکم
86101خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

میری ضروریات زندگی ملازمت  کے ذریعے  اچھی طرح پوری ہو رہی ہیں،تاہم میں نے اردہ کیا تھا کہ میں اپنی شادی پر جہیز نہیں لوں گا، اور خود ہی فرنیچر وغیرہ کا بندوبست کروں گا،جس کے لئے مجھے امریکی پلیٹ فارم(Upwork) اور اسرائیلی پلیٹ فارم(Fiver) پر فری لانسنگ کرنا پڑے گی،کیونکہ دوسرے فری لانسنگ پلیٹ فارمز پر کلائنٹس کم یا بالکل نہیں آتے۔اس معاملے میں مجھے کیا کرنا چاہیے ؟رہنمائی درکار ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

شادی کے موقع پر لڑکی کے اہلخانہ  سے جہیز کا مطالبہ نہ کرنا بہت اچھاعمل ہے ۔اس حوالے سے مرد کو  بھی چاہیے کہ اپنی استطاعت کے مطابق ہی  شادی کے اخراجات کا بندوبست کرے۔آ پ ﷺکاارشاد ہے،"سب سے بہتر نکاح وہ ہے جس میں آسانی زیادہ ہو۔"

جہاں تک فری لانسنگ پلیٹ فارمز پر کام  کی بات ہے  تو کسی بھی فری لانسنگ پلیٹ فارم پر شرعی اصولوں کے مطابق  فری لانسنگ  کرنا درست ہے ،تاہم Fiver جو کہ  اسرائیلی پلیٹ فارم ہے اور اپنا ٹیکس بھی اسرائیلی حکومت کو اداکرتاہے ، جس کے نتیجے میں وہ رقم اسلام اورمسلمانوں کے خلاف   استعمال ہوتی ہے، لہذااس پلیٹ فارم کو استعمال کرنے سے اگر مسلمانوں کو نقصان کا اندیشہ ہو تو اس کو استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

حوالہ جات

«سنن أبي داود» (2/ 203 ط مع عون المعبود):

قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ‌خير  النكاح أيسره۔  

 المائدہ ) آیۃ نمبر 4)

وتعاونو ا علی البر والتقوی ولا تعاونوا على الإثم والعدوان۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع(7/ 102):

ولا بأس ‌بحمل ‌الثياب ‌والمتاع والطعام، ونحو ذلك إليهم؛ لانعدام معنى الإمداد، والإعانة، وعلى ذلك جرت العادة من تجار الأعصار، أنهم يدخلون دار الحرب للتجارة من غير ظهور الرد والإنكار عليهم، إلا أن الترك أفضل؛ لأنهم يستخفون بالمسلمين ويدعونهم إلى ما هم عليه، فكان الكف والإمساك عن الدخول من باب صيانة النفس عن الهوان، والدين عن الزوال، فكان أولى۔

الهدايةباب الإجارة الفاسدة(ج3 ص 306)

  ولا يجوز الاستئجار على الغناء والنوح وكذا سائر الملاهي لأنه استئجار على المعصية والمعصية لا تستحق بالعقد۔

masjidalaqsa.com

Fiverr has to be boycotted: Israeli company. Based in Tel Aviv, Israel. CEO, Micha Kaufman, is a staunch Zionist who supports the IDF.

حسن علی عباسی

دارالافتاء جامعۃ الرشید،کراچی

28/جمادی الثانیہ /1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

حسن علی عباسی ولد ذوالفقار علی عباسی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب