03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
رضاعی بھائی بہن کےدیگربہن بھائیوں کاآپس میں نکاح کرنا
86167رضاعت کے مسائلمتفرّق مسائل

سوال

زیدکی بہن ساجدہ( فرضی نام) نے فاطمہ کا دو دھ پیا اور بکر نے زینب کا دودھ پیا ،زید کی  والدہ زینب ہےاور بکر کی  والدہ فاطمہ ہے، یہ دونوں آپس میں رضا عی بہن بھائی بن گئے ۔ یہ دونوں بچپن میں فوت ہوگئے، اب اس کے اور بہن بھائیوں کا آپس  میں نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں؟ خواہ  فوت شدہ بہن بھائیوں سے عمرمیں چھوٹے ہوں  یا بڑے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ میں  ساجدہ کےدیگربہن بھائی فاطمہ کی اولاد سےشادی کرسکتےہیں،کوئی حرج نہیں ۔

اسی طرح بکرکےدیگربہن بھائی زینب کی اولادسےشادی کرسکتےہیں ۔

بہن بھائی خواہ چھوٹےہوں یابڑے،اس سےمذکورہ حکم میں کوئی فرق نہیں پڑےگا۔

حوالہ جات

"رد المحتار " 10 / 389:

( وتحل أخت أخيه رضاعا ) يصح اتصاله بالمضاف كأن يكون له أخ نسبي له أخت رضاعية ، وبالمضاف إليه كأن يكون لأخيه رضاعا أخت نسبا

"الهداية " 1 /  217:

ويجوز أن يتزوج الرجل بأخت أخيه من الرضاع۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

3/رجب 1446ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب