03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اضافی بالوں کو ختم کرنے کے لیے چیونٹیوں سے نسخہ تیار کرنے کا حکم
86237جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

اضافی بالوں کو ختم کرنے کے لیے چیونٹیوں سے نسخہ تیار کرنے کا کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اضافی بالوں کو ختم کرنے کے لیے چیونٹیوں سے نسخہ تیار کرنے کی تفصیل معلوم نہیں ہوسکی ،تاہم اصولی بات یہ ہے کہ چیونٹیاں غیر موذی حیوانات میں سے  ہیں ،اور غیر موذی حیوانات کو بلا وجہ مارنا درست  نہیں ،البتہ اگر کسی معتبروجہ سے ان کومارا جائے تو گنجائش ہے۔لہذا صورت مسئولہ میں اگر یقینی طور پر چیونٹیوں سے تیار کردہ نسخہ  اضافی بالوں کو ختم کرنے کے لیے مفید ہے ، توچونکہ چیونٹیاں حشرات الارض میں سے ہیں اور حشرات الارض پاک ہیں  ،لہذا اس نسخے کو استعمال کرنے کی گنجائش ہوگی۔ البتہ آج کل اضافی بالوں کو ختم کرنے کے لیے  اس نسخے کے علاوہ  دیگرمتبادل موجود ہیں ،تو بہتر یہ ہے کہ متبادل استعمال کیا جائے ،تاکہ  حیوانات کو غیر ضروری طور پر تکلیف نہ  پہنچے۔

حوالہ جات

قال العلامة  بدرالدين العيني رحمه الله:(ويكره قتل النملة، ما لم تبتدي بالأذى) لأن قتل الحيوان إنما يجوز لغرض صحيح، فإذا لم يؤذ: لا يقتل.(منحة السلوك في شرح تحفة الملوك:425)

قال العلامة الكاساني رحمه الله: (أما) الذي ليس له دم سائل: فالذباب والعقرب والزنبور والسرطان ونحوها، وأنه ليس بنجس عندنا.(بدائع الصنائع:62/1)

کیڑے مکوڑے اور خشکی کے جملہ وہ جانور جن میں دم سائل نہ ہو پاک ہیں۔جیسے اکثر حشرات الارض بچھو ،تیتے،چھوٹی چھپکلی جس میں دم سائل نہ ہو ،چھوٹا سانپ جس میں دم سائل نہ ہو خارجاً ان کا استعمال ہر طرح درست ہے۔(طبی جوہر:104)

محمد فیاض بن عطاءالرحمن

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

04/رجب المرجب1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد فیاض بن عطاءالرحمن

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب