86430 | ایمان وعقائد | کفریہ کلمات اور کفریہ کاموں کابیان |
سوال
ایک شادی شدہ شخص حرام کھانا کھارہا ہو اور وہ کھانے کے آخر میں الحمد للہ عادتاً کہتا ہےتو اس شخص کا شرعاً کیا حکم ہے ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اس طرح الحمد للہ کہنااگرچہ کفر نہیں ،لیکن حرام کھانا گناہ کبیرہ ضرور ہے،لہذا توبہ واستغفار ضروری ہے اور چونکہ اس طرح کہنے کے کفر ہونے میں اختلاف ہے،لہذاآئندہ کےلیےحرام کھانے اور اس کے بعد الحمد للہ کہنے سے نہایت سخت اجتناب ضروری ہے۔
حوالہ جات
الفتاوى الهندية - (ج 17 / ص 223)
من أكل طعاما حراما ، وقال : عند الأكل بسم الله حكى الإمام المعروف بمشتملي أنه يكفر ، ولو قال : عند الفراغ الحمد لله قال بعض المتأخرين لا يكفر
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۱۴رجب۱۴۴۶ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نواب الدین | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |