03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بائنانس ایپ کے ذریعے ڈالر کی خرید وفروخت کاحکم
86332خرید و فروخت کے احکامبیع صرف سونے چاندی اور کرنسی نوٹوں کی خریدوفروخت کا بیان

سوال

بائنانس ایپ کےذریعے میں ڈالرز خریدتا ہوں اورپھر پاکستانی روپےمیں فروخت کرتا ہوں، اس طرح خرید وفروخت میں منافع کماتا ہوں ۔کیا میرے لیے ایسے ڈالرز خریدنا اور  پھر آگے  منافع  رکھ کر  بیچنا جائز ہے کہ نہیں؟ اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن  کا کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

گزشتہ دنوں اسی سوال کے جواب میں دار الافتاء سے ایک فتوی جاری ہوا تھاجس کا حوالہ نمبر 24372/46   ہے۔یہ فتوی  حقیقی ڈالر کی خرید وفروخت کے بارے میں تھا،USDTاور USDCوغیرہ  کی خرید وفروخت کے بارے میں نہیں تھا۔ سابقہ فتوی میں حقیقی ڈالرز کی خرید وفروخت اوراس کی شرائط کا ذکر تھا۔بائنانس پر فروخت ہونے والی USDC,USDT وغیرہ کی خرید وفروخت کے جواز کے بارے میں نہیں تھا۔ بائنانس پر ڈالرز کی خرید وفروخت کے بارے میں سابقہ فتوی سے رجوع کیا جاتا ہے،کیونکہ بائنانس پر حقیقی ڈالرز کی خرید وفروخت ہوتی ہی نہیں۔

حوالہ جات

محمد اسامہ فاروق

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

18/ رجب 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اسامہ فاروق بن محمد طاہر فاروق

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب