| 86542 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
18900000 روپے میں چار بہنوں ،دو بھائیوں اور ماں کا کتنا حصہ بنتا ہے ، اور اگر 27000ہزار فٹ زمین ہو تو اس کی تقسیم کیسےہوگی ۔ اس میں دو بھائیوں ،چار بہنوں اور ماں کا کتنا حصہ ہوگا ؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مرحوم کے ترکہ میں سے سب سے پہلے ان کے ذمہ جوقرضہ ہو،اس کی ادائیگی اور ایک تہائی میں ان کی جائز وصیت پوری کرنے کے بعد بقیہ مال درج ذیل طریقے سے تقسیم کردیا جائے گا:
مرحوم کی بیوی کو12.5%،ہربیٹے کو21.875%،جبکہ ہربیٹی کو% 10.937حصہ ملےگا۔ کل زمین اگر 27000فٹ ہےتو اس میں سے مرحوم کی بیوی کو3375فٹ،ہر بیٹے کو 5906.25فٹ جبکہ ہربیٹی کو2953.12فٹ زمین ملےگی۔ آسانی کےلیے نقشہ ملاحظہ فرمائیں۔
|
نمبرشمار |
ورثہ |
عددی حصے:64 |
فی صدی حصہ |
کل نقدی رقم:18900000 |
کل زمین : 27000،فٹ |
|
1 |
بیوی |
8 |
12.5% |
23,62,500 |
3375فٹ |
|
2 |
بیٹا |
14 |
21.875% |
41,34,375 |
5906.25فٹ |
|
3 |
بیٹا |
14 |
21.875% |
41,34,375 |
5906.25فٹ |
|
4 |
بیٹی |
7 |
10.937% |
20,67,187.5 |
2953.12فٹ |
|
5 |
بیٹی |
7 |
10.937% |
20,67,187.5 |
2953.12فٹ |
|
6 |
بیٹی |
7 |
10.937% |
20,67,187.5 |
2953.12فٹ |
|
7 |
بیٹی |
7 |
10.937% |
20,67,187.5 |
2953.12فٹ |
حوالہ جات
قال اللہ تبارك و تعالٰی:ﵟفَإِن كَانَ لَكُمۡ وَلَدٞ فَلَهُنَّ ٱلثُّمُنُ مِمَّا تَرَكۡتُمۚﵞ [النساء: 12]
قال العلامة سراج الدين محمد السجاوندي رحمه اللہ:أما للزواجات فحالتان:الربع للواحدة...والثمن مع الولد أو ولد الابن، وإن سفل .(السراجی: ص،32)
قال العلامة الحصكفي رحمه الله تعالى: فللزوجات حالتان :الربع بلا ولد، والثمن مع الولد.(الدر المختار : 762)
قال العلامة سراج الدين محمد السجاوندي رحمه اللہ :واما لبنات الصلب...و مع الإبن للذکرمثل حظ الأنثیین،وھویعصبھن.(السراجي:ص،(33
قال العلامة الحصكفي رحمه اللہ :فيقدم جزء الميت (كالابن ثم ابنه.....)ثم شرع في العصبة بغيره، فقال (ويصير عصبة بغيره البنات بالابن).(الدرمع الرد:(774,775/6
جمیل الرحمٰن بن محمدہاشم
دارالافتاء جامعۃ الرشید،کراچی
20رجب المرجب1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | جمیل الرحمٰن ولدِ محمد ہاشم | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


