03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مہر میں طے شدہ زیورات بنوانے کی اجرت کس پر ہو گی؟
86677نکاح کا بیانجہیز،مہر اور گھریلو سامان کا بیان

سوال

سوال: ہمارے یہاں عام طور پر نکاح کے اندر مہر میں زیورات دیےجاتے ہیں ۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا زیورات بنانے کی اجرت مہر میں شمار ہوگی ؟ مثلاً 60000 روپیے کا  سونا یا چاندی زیورات بنانے کے بعد کل قیمت 62000 ہو تی ہے۔ اب مہر میں 60000 روپیے شمار ہوگا یا 62000؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسؤلہ  میں جومہر طے ہو ا ہے اس کے تین صورتیں ہو سکتی ہیں جن کی تفصیل  درج ذیل ہے:

1-اگر  متعین وزن کا سونا بطور مہر  طے ہو تو زیور بنوانے کی اجرت شوہر کے ذمہ نہیں ہوگی۔

2-اگر متعین وزن  کےسونے کا زیور  مہر کے طور پرطے ہو تو بنوانے کی اجرت شوہر دے گا۔

3-نقد رقم مثلاً   اگر 60000 کا زیور طے ہوا تھا تو اس صورت میں مہر نقد رقم ہے ،سونا نہیں ۔

حوالہ جات

وفی التاتارخانیہ:إذا  تزوج امرأۃ علی قطعۃ فضۃ تبر وزنھا عشرۃ ولا تساوی عشرۃ مضروبۃ جاز ولا یلزمہ فضل ما بینھما.

( التاتارخانیہ:163/4)

وفی التاتارخانیہ:المھر لایخلو:إما أن یکون دیناأو عیناونعنی بالعین:العروض والحیوان والعقار....أما إذا کان المھر  عینا فلیس للزوج أن یدفع إلیھا غیرہ. ( التاتارخانیہ:163/4)

سخی گل  بن گل محمد    

دارالافتاءجامعۃالرشید،کراچی

22/رجب المرجب ،1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سخی گل بن گل محمد

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب