| 86743 | حج کے احکام ومسائل | جنایات حج کا بیان |
سوال
دوران حج مجھے ٹریول ایجنٹ نے کال کرکے بتایا کہ آپ کی قربانی ہوگئی ہے لیکن مجھے معلوم نہیں تھا کہ حج کی قربانی واجب ہوتی ہے، کیااس صورت میں میری قربانی ادا ہوگئی ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
کسی بھی شخص کی جانب سے بطور نائب ،ولی یا وکیل کے، دوسرے کی اجازت سے، اس کے لئے قربانی کرنا درست ہے ۔
صورت مسئولہ میں سائل کے والد ، سائل کی رضامندی سے، حج کے تمام مالی اخراجات اپنی جانب سے تبرعاًادا کر رہے تھے، جس میں قربانی بھی شامل تھي،لہذا سائل کے والد کا بطور نائب سائل کے لئے قربانی کروانے سے،سائل کی قربانی ادا ہو گئی ہے۔
حوالہ جات
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (5/ 67):
(ومنها) أنه تجزئ فيها النيابة فيجوز للإنسان أن يضحي بنفسه وبغيره بإذنه؛ لأنها قربة تتعلق بالمال فتجزئ فيها النيابة كأداء الزكاة وصدقة الفطر؛ ولأن كل أحد لا يقدر على مباشرة الذبح بنفسه خصوصا النساء، فلو لم تجز الاستنابة لأدى إلى الحرج۔
وفيه ايضا (2/ 53):
والعبادة لا تتأدى إلا باختيار من عليه إما بمباشرته بنفسه، أو بأمره، أو إنابته غيره فيقوم النائب مقامه فيصير مؤديا بيد النائب، وإذا، أوصى فقد أناب وإذا لم يوص فلم ينب.
الفتاوى الهندية (5/ 294):
ومنها أنه تجري فيها النيابة فيجوز للإنسان أن يضحي بنفسه أو بغيره بإذنه.
حسن علی عباسی
دارالافتاء جامعۃ الرشید،کراچی
26/رجب /1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | حسن علی عباسی ولد ذوالفقار علی عباسی | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


