03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اسلامی احکام سےمتعلق مفیدکتاب
86991ایمان وعقائدایمان و عقائد کے متفرق مسائل

سوال

السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب میرا سوال یہ تھا کے ایسی کو اسلامی کتاب بتا دے جن میں سارے فریض ،واجبات اور صہیح سنت کی احادیث شامل ہو جیسا کے اعقائد، نماز،روزہ، زکوۃ اور حج کے شامل ہو باقی بھی سارے احکامات جو ایک مسلمان کو پتا ہونا چاہے جیسے اعتکاف ،نو دس محرم کے روزے ،ایام بیض کے روزوں کے بارے معلومات جس کتابیں سے ایک عام مسلمان اعتماد کرسکے کے میں اسلام پر عمل کررہا ہوں اللہ امید کی جاسکتی ہے جنت میں جاو گا ایک نو مسلمان کو دی جائے تو اسکے لیے کافی ہوجائے کچھ کتابیں ہے مفتی رشید احمد قریشد صاحب کی نماز کورس روزہ کورس ایسی کتابیں ہو جس میں یہ سارے احکامات شامل ہو یا جامعتہ الرشید کے استائذہ سے گزارش ہے کے ایسی جامعہ کوئی کتاب لکھ دے اور ہم عام مسلمانوں کو خدایا جہنم سے بچا لے

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اسلامی احکام کے متعلق نہایت اہم اورمفید کتاب  "بہشتی زیور " حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ کی ہے،جس میں نماز اور دوسرےاحکام کےمتعلق مسائل موجود  ہیں ۔اس کی زبان کو جامعہ الرشید کے اساتذہ نے موجودہ دور کی زبان میں ڈھالا ہے۔تسہیل بہشتی زیور کے نام سے مارکیٹ پر موجود ہے ۔ اسی طرح "تعلیم الاسلام "مفتی کفایت اللہ دہلوی رحمۃ اللہ کی کتاب بھی نہایت اہم ہے ،جس میں عقائداور دیگر احکام کے متعلق تفصیلی  بحث کی گئی ہے۔

عقائد کے متعلق " تعلیم الدین "  حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ کی کتاب بھی نہایت مفیدہے۔

احادیث کے متعلق "سنت حبیب "حضرت مولانا مفتی اختر حسین بہاولپوری کی کتاب اہم ہے۔

ان کتب کے مطالعہ سےاحکام،فرائض اورواجبات کا علم بھی ہوجائےگا

حوالہ جات

عبدالوحید بن محمد طاہر

دارالافتاءجامعہ الرشیدکراچی

27شعبان المعظم 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبدالوحید بن محمد طاہر

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب