03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
روزےکی حالت میں خون عطیہ کر نے کا حکم
86999روزے کا بیانروزے کے مفسدات اور مکروھات کا بیان

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا روزے کی حالت میں خون کا عطیہ کیا جا سکتا ہے؟ اس سے روزہ ٹوٹ تو نہیں جاتا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

روزے کی حالت میں بوقت ضرورت کسی مریض کوخون دینا جائز ہے، اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ البتہ اتنا خون دینا مکروہ ہے کہ جس سے روزے دار کو کمزوری  لاحق ہو جائے۔نیز اگر کسی کوخون دینے کی شدید ضرورت نہ ہو تو افطاری کے بعد دینا بہتر ہے۔

حوالہ جات

وفی الفتای الہندیۃ :ولا بأس بالحجامة إن أمن على نفسه الضعف، أما إذا خاف فإنه يكره وينبغي له أن يؤخر إلى وقت الغروب.

( الفتای الہندیۃ: 1/199)

سخی گل  بن گل محمد             

دارالافتاءجامعۃالرشید،کراچی

/03رمضان المبارک ،1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سخی گل بن گل محمد

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب