03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
رضاکارانہ پینشن سکیم برائے NRTC ملازمین
86953سود اور جوے کے مسائلانشورنس کے احکام

سوال

تمام متعلقہ ملازمین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مذکورہ بالا پینشن اسکیم کو پاک قطر فیملی تکافل  لمیٹڈ کے ساتھ حتمی شکل دے دی گئی ہے۔اس اسکیم کی چیدہ چیدہ خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں :-

1۔یہ اسکیم سو فی صد اسلامی اصولوں پر کار بند ہے۔

یہ اسکیم ادارہ کی جانب سے ملازم کی مدت ریٹائرمنٹ تک جاری رہے گی، اس کے بعد ملازم کو اختیار دیا جائے گا کہ مندرجہ ذیل میں سے کوئی بھی صورت اختیار کرے:

1۔ماہانہ پیشن کی صورت میں رقم کی وصولی جبکہ اسکی جمع شدہ رقم محفوظ رہے گی۔

2۔با امر مجبوری کمیٹی کے اجازت نامے کے بعد تمام جمع شدہ رقم بمعہ منافع یکمشت وصول کرلے۔

3۔خدا نخواستہ کسی بھی شراکت دار ملازم کی فوتگی کی صورت میں جمع شدہ رقم کی آخری تین ماہ کی اوسط مجموعی رقم کا دوگناادا کیا جائے گا اور ساتھ ہی کل جمع شد ہ ر قم بمعہ منافع بھی ادا کی جائے گی۔

اضافی مرعات:

1۔متعین رقم فنڈ میں جمع ہونے کی صورت میں ایک شراکت دار ملازم کو عمرہ کی سہولت مہیا کی جائے گی، جسکا فیصلہ قرعہ اندازی کی صورت میں ہوگا۔

2۔سفری انشورنس کی صورت میں ۲۵ فی صد، ذاتی مکان کی انشورنس اور صحت کی صورت میں ۲۰ فیصد رعایت مہیاء کی جائے گی۔

3۔تمام شراکتی رقم پوری کی پوری فنڈ میں جمع ہوگی بغیر کسی قسم کے کمیشن اور چارجز کی کٹوتی کے۔

4۔تمام شراکت دار ملازمین کو آنلائن پورٹل کی سہولت مہیاء کی جائے گی جس سے وہ اپنی جمع شدہ رقم اور منافع کے تناسب کا مشاہدہ کر سکیں گے۔

5۔موجودہ قوانین کے مطابق اس میں کسی قسم کا ٹیکس لاگو نہیں ہے۔

6۔انشورنس کمپنی اس بات کا یقین دلاتی ہے کہ شراکت دار ملازم کی شراکتی رقم ہر حال میں محفوظ رہے گی۔

اہلیت:

ادارہ ہذا کے تمام  ملازمین(permanent, contract, full time retainers and deputation employees) اس پینشن اسکیم کے اہل  ہیں ماسوائے ڈیلی ویجرز(daily wagers)اور کنسلٹنٹز(consultants)کے۔               

ملازمین کی شراکت: شراکت کی رقم ملازمین کی رضا مندی سے ماہانہ تنخواہ سے کائی جائے گی۔

1۔ کم از کم ماہانہ شراکت ۵۰۰ روپے ہے۔

  2۔ زیادہ سے زیادہ موجودہ بنیادی تنخواہ کا بیسں فیصد (۲۰) ہے۔

 3۔  موجودہ بنیادی تنخواہ کے بیس فیصد سے زیادہ کی صورت میں کمیٹی سے منظوری لازمی ہوگی ۔

4۔ ماہانہ شراکت کی شرح سال میں ایک ہی  دفعہ کمیٹی کی منظوری کے بعد لا گو ہوگی۔

5۔ماہانہ شراکت کے علاوہ بھی ملازمین ادارہ کو مطلع کرنے کے بعد فنڈ میں براہ راست رقم جمع کروا سکتے ہیں۔ ایسی رقم کے لیے ملازمین کمپنی کی طرف سے دیا گیا فارم استعمال کرنے کے مجاز ہوں گے۔

6۔ ویلفیئر کی مد میں لی گئی قرضے کی رقم اس مقصد کے لیے استعمال نہیں کی جائے گی۔

ادارہ کی طرف سے شراکت:

ان ادارہ کی جانب سے ایک مخصوص رقم ہر ملازم کی طرف سے فنڈ کودینے کی شق (provision) رکھی گئی ہے جو ہر مالی   سال کے اختتام پر ادارہ کے مالی حالات اورسالانہ بجٹ کی بورڈ آف ڈائیریکٹرز کی منظوری سے مشروط ہوگی۔

شرائط برائے رقم واپسی( Withdrawal from Fund (

ا۔کسی قسم کی رقم فنڈ سے نکلوانے کے لیے ادارہ سے این اوسی (NOC) لینا ضروری ہوگا۔

2۔کسی بھی مالی سال میں پچاس فیصد سے زائد رقم نکلوانے کی صورت میں ملازم ادارہ کی جانب سے اس مالی سال کی شراکت کا اہل نہیں ہو گا۔

3۔کسی بھی وقت ملازمت سے برطرفی کی صورت میں ادارہ کی شراکت اور اس سے منسلک نفع کا اہل نہیں ہوگا۔

سرمایہ کاری پر نفع کا تناسب:

جمع شدہ رقم پر معقول شرح منافع دیا جائے گا۔

سوال کی تنقیح:سائل سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ہم نے سکیم کو پاک قطر فیملی تکافل  لمیٹڈ کے ساتھ حتمی شکل دے دی  یعنی  ملازمین کا وہاں سے تکافل کروایا گیا ہے اور پینشن سکیم  کی رقم بھی  پاک قطر تکافل میں انویسٹ  ہے۔

شق نمبر 3 ۔"خدانخواستہ کسی بھی شراکت دار ملازم کی فوتگی کی صورت الخ" اس کا تعلق بھی لایف تکافل سے ہے۔

شق نمبر 6۔ "ویلفیئر کی مد میں لی گئی قرضے کی رقم اس مقصد کے لیے استعمال نہیں کی جائے گی" اس کا مطلب یہ کہ ہم ویلفئر کی مد میں قرضے فراہم کرتے ہیں جس کو ملازمین سکیم میں نہیں لگا سکتے ہیں۔

شق نمبر3۔ "کسی بھی وقت ملازمت سے برطرفی کی صورت میں ادارہ کی شراکت اور اس سے منسلک نفع کا اہل نہیں ہوگا" اس کا مطلب یہ کہ کمپنی جو رقم ملازم کی طرف سے لگائے  اس  پر ملنے والا نفع ملازم کو نہیں ملے گا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

 مذکورہ سکیم  کو پاک قطر تکافل کے ساتھ لنک کیا گیا ہے ،اس حوالے سے   ہمارےادارےکو بعض خرابیوں کی وجہ سے تا حال اطمینان نہیں ہے۔ دار العلوم کراچی کا دار الافتاء پاک قطر تکافل  کے معاملات کو جائز قرار دیتا ہے، آپ چاہیں تو ان سے رہنمائی لے سکتے ہیں۔ 

حوالہ جات

 زاہد خان

دار الافتاء جامعۃ الرشید،کراچی

28 /شعبان/1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

زاہد خان بن نظام الدین

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب