87099 | روزے کا بیان | رمضان کا چاند دیکھنے اور اختلاف مطالع کا بیان |
سوال
السلام علیکم! اگر ایک شخص پاکستان میں رمضان کے کچھ دن روزے رکھے، پھر دبئی چلا جائے (دبئی میں اس کی رہائش ہے) تو عید دبئی کے حساب سے منائے گا، لیکن اس کا ایک روزہ کم ہو گیا، اس کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟اگر پاکستان اور دبئی میں 29 روزے ہوئے، تو اس شخص کے دبئی جانے کے بعد 28 روزے ہوجائیں گے، تب کیا حکم ہوگا؟ اور اگر دبئی میں 30 اور پاکستان میں 29 ہوئے ،تو اس شخص کے دبئی جانے کے بعد کل 29 روزے ہو جائیں گے، تو اس صورت میں کیا حکم ہو گا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مذکورہ دونوں صورتوں میں وہ شخص دبئی والوں کے ساتھ عید کرلے اور بعد میں ایک روزہ قضاء رکھے۔
حوالہ جات
۔۔۔۔۔
محمد فیاض بن عطاءالرحمن
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۱۲ رمضان المبارک ۱۴۴۶ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد فیاض بن عطاءالرحمن | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |