87199 | روزے کا بیان | روزے کے جدید اور متفرق مسائل |
سوال
مفتی صاحب!میری پانچ سالہ بہن نے روزہ رکھا تھا،لیکن بعد میں بھوک لگنے پر توڑدیا،کیا اس پر قضاواجب ہے ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
نابالغ اگر روزہ رکھ کر توڑ دے، چاہے مجبوری کی وجہ سے توڑ دے یا بغیر مجبوری کے ، دونوں صورتوں میں اس پر قضا نہیں ہوتی۔لہذا مذکورہ صورت میں آپ کی بہن پر روزے کی قضا لازم نہیں ۔
حوالہ جات
الردعلی الدر: 2/ 409
"الصبي إذا أفسد صومه لا يقضي؛ لأنه يلحقه في ذلك مشقة بخلاف الصلاة فإنه يؤمر بالإعادة؛ لأنه لا يلحقه مشقة."
جمیل الرحمٰن بن محمد ہاشم
دارالافتاء جامعۃ الرشید،کراچی
17رمضان المبارک1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | جمیل الرحمٰن ولدِ محمد ہاشم | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |