87232 | سود اور جوے کے مسائل | مختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان |
سوال
فیصل بینک سے فیصل اسلامی پرسنل فائنانس کی سہولت حاصل کرنے کا کیا حکم ہے؟کیا یہ شریعہ کمپلائنٹ پروڈکٹ ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ہماری معلومات کے مطابق فیصل بینک کی پروڈکٹ فیصل اسلامی پرسنل فائنانس، فیصل بینک کی ایک اور پروڈکٹ نور کارڈ کے اسٹرکچرکے مطابق ڈیزائن کی گئی ہے،جبکہ نور کارڈ کے حوالے سے دارالافتاء جامعۃ الرشید کے کچھ تحفظات تھے ،جنہیں فیصل بینک کے شریعہ بورڈ کی خدمت میں پیش کردیا گیا ہے،وہ اس حوالے سےسنجیدگی سے غور کر رہے ہیں اور بنیادی اسٹرکچر میں تبدیلی کی کوشش کر رہے ہیں،اسٹرکچر میں تبدیلی کے بعددارالافتاء جامعۃ الرشید دوبارہ غور کرکے رائے قائم کرے گا،اس دوران آپ فیصل بینک کے شریعہ بورڈ سے رابطہ کرکے اپنے لیے یہ سہولت حاصل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔
حوالہ جات
محمد حمزہ سلیمان
دارالافتا ء،جامعۃالرشید ،کراچی
۱۴۔شوال۱۴۴۶ہجری
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد حمزہ سلیمان بن محمد سلیمان | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |