03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عورت کااپنے شوہر کو”آپ پر ڈاڑھی اچھی نہیں لگتی۔”کہنا
87242ایمان وعقائدکفریہ کلمات اور کفریہ کاموں کابیان

سوال

ایک عورت اپنے شوہر کو کہتی ہے کہ آپ پر ڈاڑھی اچھی نہیں لگتی، ان الفاظ کا شرعاً کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

 ایک مٹھی داڑھی رکھنا تمام انبیاء کی سنت اور طریقہ رہا ہے اور شرعا کم از کم اتنی مقدار ڈاڑھی رکھنا بالاجماع واجب اور اس عمل کی توہین یا تحقیر کفرہے۔

البتہ اگر اس عورت نےیہ بات محض خاص شوہر کی شخصیت کی نسبت سے کہی ہو تو یہ بات اگر چہ کفر نہیں،لیکن ڈاڑھی کی نسبت سے ایسی بات کہنا بڑی بے باکی کی بات  اور گناہ اور ناجائزہے،لہذا اس سے احتیاط ضروری ہے،لیکن اگر یہ بات مطلقاڈاڑھی رکھنے کی نسبت سے کہی ہو اور اس سے مقصد ڈاڑھی  رکھنےکی شرعی حیثیت یعنی سنیت کی توہین اور تحقیر تھی کہ مردوں کے لیے ڈاڑھی رکھنااچھا عمل نہیں،بلکہ عیب ہےتو ایسی صورت میں سنت کی تحقیرکی وجہ سے ایمان جاتا رہےگا، لہذا کہنے والے کےلیےتوبہ واستغفاراورتجدیدایمان کے علاوہ شادی شدہ ہونے کی صورت میں تجدیدنکاح بھی ضروری ہوگا۔

(احسن الفتاوی ج۱،ص۴۲، ج۱۰،ص۱۷،،ج۸،ص۷۴ومداد السائلین:ج۱،ص۲۱۵،۲۱۶)

حوالہ جات

مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر - (ج 4 / ص 412)

ومن استخف بسنة أو حديث من أحاديثه عليه الصلاة والسلام أو رد حديثا متواترا أو قال سمعناه كثيرا بطريق الاستخفاف كفر

وقص الشارب من سنن الانبیاء وتقبیحہ کفر بلا اختلاف بین العلماء( شرح الفقہ الاکبر)

الفتاوى الهندية - (ج 17 / ص 142)

من لم يقر ببعض الأنبياء عليهم الصلاة والسلام ، أو لم يرض بسنة من سنن المرسلين فقد كفر ،

الفتاوى الهندية - (ج 17 / ص 163)

رجل قال لغيره : كلما كان يأكل رسول الله صلى الله عليه وسلم يلحس أصابعه الثلاث فقال ذلك الرجل أين بي أدبي است فهذا كفر إذا قال : جه نعز رسمي است دهقان راكه طعام خورند ودست نشويند قال : إن كان تهاونا بالسنة يكفر ، ولو قال : أين جه رسم است سبلت بست كردن ودستار بزير گلو آوردن فإن قال ذلك على سبيل الطعن في سنة رسول الله صلى الله عليه وسلم فقد كفر كذا في المحيط .

اگردرروز عاشور ايكي راگويند كه سرمه كن كه سرمه كردن درين روزسنت است اوگويد كار زنان ومخنثان بود كافر گردد

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۸شوال۱۴۴۶ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب