03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کم رقم پرٹھیکہ لے کر آگے زیادہ رقم پر دینا
87246اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلدلال اور ایجنٹ کے احکام

سوال

میں ٹھیكیداری کا کام کرتا ہوں، ایک ٹھیكہ ایک متعین رقم مثلاپچاس ہزارروپےپر لے کر کچھ کمی کے ساتھ پینتالیس ہزار میں وہی ٹھیکہ  کسی اور ٹھیكیدار کو دے دیتا ہوں، اس طرح بغیر کسی محنت کے مجھے پانچ ہزار روپے بچ جاتے ہیں، اس کا شرعا کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

یہ معاملہ جائزہے،اس لیےکہ آپ بطور اجارہ اپنے ذمہ لیے گئے کام کو کم اجرت پر دوسرے ٹھیکہ دار کو دے رہے ہیں۔(ماخوذ از احسن الفتاوی:ج۷،ص۳۱۶)

حوالہ جات

۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۸شوال۱۴۴۶ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب