| 87320 | نکاح کا بیان | ولی اور کفاء ت ) برابری (کا بیان |
سوال
اگر مستقبل میں،میں اپنے بیٹے کا نکاح سوتیلی بیٹی شفا سے کرناچاہوں توکس عمر میں کر سکتا ہوں؟میرے چار بچے ہیں دو بیٹیاں ہیں دو بیٹے ہیں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اس بچی کا اصل ولی اس کا والد ہے،نکاح کا اختیار بھی اسی کے پاس ہے،تاہم اگر وہ توجہ نہیں دے رہا ہے تو بلوغت کے بعد لڑکی کی اجازت سے آپ یہ نکاح کراسکتے ہیں۔
حوالہ جات
"الدر المختار " (3/ 31):
"وأما بنت زوجة أبيه أو ابنه فحلال۔۔۔
(قوله: وأما بنت زوجة أبيه أو ابنه فحلال) وكذا بنت ابنها بحر. قال الخير الرملي: ولا تحرم بنت زوج الأم ولا أمه ولا أم زوجة الأب ولا بنتها ولا أم زوجة الابن ولا بنتها ولا زوجة الربيب ولا زوجة الراب."
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
25/ شوال 1446
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


