03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
“اگر تو آج اپنی امی اورابو کے گھرگئی تو تجھے تین طلاقیں”کہنےکاحکم
90170طلاق کے احکامطلاق کو کسی شرط پر معلق کرنے کا بیان

سوال

میں نے اپنی بیوی کو غصے میں کہا کہ اگر آج تو اپنی امی، ابو کے گھر یا علی والے (جگہ کانام) گھر گئی تو تجھے تین طلاقیں، اس کے کچھ دیربعد میں نے اس کو واضح کر کے بتایا کہ اب میری طرف سے اجازت ہے، تم اپنی امی، ابو کے گھر اور علی والے پر جا سکتی ہو، لیکن میری بیوی دس دن تک کہیں نہیں گئی، میں گواہی دیتا ہوں کہ میری نیت ساری زندگی منع کرنے کی نہیں تھی، بلکہ صرف ایک دن روکنا مقصود تھا، برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں کہ طلاق ہو گئی یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں ذکر کی گئی صورتِ حال کے مطابق چونکہ آپ نے اپنی بیوی کے اسی دن والدین کے گھر جانے کے ساتھ تین طلاق کو معلق کیا تھا، جبکہ آپ کی بیوی دس دن تک کہیں نہیں گئی، اس لیے صورتِ مسئولہ میں آپ کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، اس لیے فریقین کے درمیان نکاح بدستور قائم ہے، البتہ آئندہ  کے لیے اس طرح طلاق کے الفاظ استعمال کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

حوالہ جات

۔۔۔

محمد نعمان خالد

دارالافتاء جامعۃ الرشیدکراچی

9/ذوالقعدہ1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نعمان خالد

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب