87223 | زکوة کابیان | صدقہ فطر کے احکام |
سوال
اگر گیہوں کی قیمت فی کلی 90 روپے پاکستانی ہے تو فی کس صد قۃ الفطر ہر جنس سے کتنا بنتا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
شرعاً صاحبِ نصاب آدمی پرسوا دو کلو گندم یا ساڑھے تین کلو کھجور، جو یا کشمش میں سے کسی ایک کی مقدار یا قیمت بطور صدقہ فطر ادا کرنا لازمی ہے، ہر علاقے میں ان اشیاء کی قیمتیں مختلف ہوتی ہیں، لہٰذا گندم کی قیمت معلوم کرکے باقی اجناس کا اندازہ لگانا درست نہیں۔ بلکہ جس جنس میں صدقہ فطر ادا کرنا ہو، اس کی قیمت اسی دن کے نرخ کے مطابق ادا کرنا ضروری ہے۔
حوالہ جات
«بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع» (2/ 72):
«وأما بيان جنس الواجب وقدره وصفته أما جنسه وقدره فهو نصف صاع من حنطة، أو صاع من شعير، أو صاع من تمر وهذا عندنا.»
زاہد خان
دار الافتاء جامعۃ الرشید،کراچی
15/رمضان 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | زاہد خان بن نظام الدین | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |