87401 | نکاح کا بیان | جہیز،مہر اور گھریلو سامان کا بیان |
سوال
بیٹی کی والدہ کا جہیز ابھی تک اس کے والد کے گھر ہے اس کا مالک کون ہو گا؟ اسی طرح خاتون جو زیور لے کر گئی ہے وہ شوہر کی طرف سے دیا گیا تھا اور ہمارے عرف میں وہ شوہر کی ہی ملکیت سمجھا جاتا ہے، البتہ جہیز عورت کا تھا، کیونکہ وہ عورت ہی لے کر آئی تھی، ان دونوں چیزوں کا کیا حکم ہو گا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مذکورہ صورت میں چونکہ زیور شوہر کی طرف سے دیا گیا تھا اور سوال میں تصریح کے مطابق آپ کے عرف میں وہ شوہر کی ملکیت سمجھا جاتا ہے اس لیے یہ زیور شوہر کی ملکیت شمار ہو گا اور سوال نمبر1 میں درج کی گئی تفصیل کے مطابق ہر وارث اپنے شرعی حصوں کے مطابق حق دار ہو گا، لہذا عورت پر لازم ہے کہ وہ زیور شوہر کے ورثاء کو واپس کرے، ورنہ وہ سخت گناہ گار ہو گی، جہاں تک جہیز کا تعلق ہے تو وہ چونکہ عورت کی ملکیت ہے اس لیے وہ عورت کی ہی ملکیت ہو گا، جس میں اس کی بیٹی سمیت کوئی دوسرا شخص مالک نہیں ہو گا۔
حوالہ جات
۔۔۔
محمد نعمان خالد
دارالافتاء جامعۃ الرشیدکراچی
2/ شوال المکرم 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد نعمان خالد | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |