87067 | امانت ودیعت اورعاریت کے احکام | متفرق مسائل |
سوال
فوڈ پانڈا ایپ اپنے نئے صارف کو واؤچر دیتا ہے ، ہر نئے نمبر پر ایک واؤچر ملتا ہے۔ میں دوسرےلوگوں سے نمبر خرید کر کے واؤچر استعمال کرتا ہوں، کیا یہ جائز ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
فوڈ پانڈا کی طرف سے مختلف اوقات میں اپنے صارفین کے لئے رعایتی پروگرام متعارف کرائے جاتے ہیں ، اس میں یہ واؤچر کوڈ بھی ہوتے ہیں جس کو استعمال کرکے صارف چیز کی خریداری میں سہولت حاصل کرسکتا ہے ، لیکن اس واؤچر کو کوئی بیچ نہیں سکتا، بلکہ خود ہی استعمال کرسکتا ہے ۔ یہ بات فوڈ پانڈا کمپنی کے شرائط (terms and conditions) میں درج ہے ، لہذا کسی اور سے نمبر خرید کر واؤچر استعمال کرنا شرعا جائز نہیں ہے۔
حوالہ جات
9. Vouchers, Discounts and Promotions
9.1 From time to time, foodpanda may run marketing and promotional campaigns, through various social media platforms and mediums including whatsapp, which offer gifts with purchases (“Gifts”), voucher codes, discounts, and other promotional offers to be used on the Platform (“Vouchers”).
9.6 Unless otherwise stated, Vouchers and Gift Cards can only be used on our Platform. Vouchers and Gift Cards can be redeemed by selecting the payment mode as Vouchers and/or Gift Cards respectively.
9.7 Vouchers, Gifts, and Gifts Cards are non-transferable, non-exchangeable, non-refundable and cannot be exchanged for cash.
«ذم الكذب - من الصمت وآداب اللسان» (ص17):
«حدثنا زهير بن حرب، حدثنا وكيع، حدثنا سفيان، عن الأعمش، عن عبد الله بن مرة، عن مسروق، عن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما،: قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: (أربع من كن فيه كان منافقا خالصا، وإن كانت فيه خصلة منهن كانت فيه خصلة من النفاق، حتى يدعها: إذا وعد أخلف، وإذا حدث كذب، وإذا خاصم فجر، وإذا عاهد غدر) .»
زاہد خان
دار الافتاء جامعۃ الرشید،کراچی
01/رمضان 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | زاہد خان بن نظام الدین | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب |